چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان عزیز احمد جمالی سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین(UNHCR) کے وفد نے ملاقات کی. اقوام متحدہ ادارہ برائے پناہ گزین کے وفد میں ایشیا پیسیفک ریجن کے سینیئر پبلک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہروے اِسامبرٹ، پبلک ہیلتھ آفیسر UNHCR پاکستان ڈاکٹر پرویز شوکت اور پروگرام ایسوسی ایٹ UNHCR بلوچستان نادر علی شامل تھے.
ملاقات میں UNHCR اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا اور خصوصی توجہ پناہ گزینوں کی زیادہ آبادی والے علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا موضوع زیر غور آیا