22nd Board Meeting
بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی بلوچستان کا 22واں اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منیراحمد بادینی کی زیر صدارت 26دسمبر کو کوئٹہ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی بلوچستان عزیز احمد جمالی سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، محکمہ خزانہ و محکمہ صحت بلوچستان کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔علاوہ ازیں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز(MERC) پروجیکٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے پروجیکٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پی پی ایچ آئی بلوچستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ممبران کو(MERC) پروجیکٹ کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کرایا گیا ۔