سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد نے جھل مگسی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں انسداد تشنج ویکسینیشن سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، انہوں نے ضلع میں افرادی قوت کی کمی کی تصدیق کی، پی پی ایچ کی جانب سے بروقت سروسز کی فراہمی کیلئے دوسرے اضلاع سے ڈاکٹر اور میڈیکل ٹیکنیشن بلائے جاتے ہیں، انہوں نے نئے میڈیکل ٹیکنیشن، فیمیل ٹیکنیشن، ویکسینیٹرز ودیگر عملے کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مختلف قومی مہمات کو چلانے اور بھرپورتعاون کرنے پر پی پی ایچ آئی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا.