ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ پی پی ایچ آئی ہرنائی کے زیر اہتمام طالب لیز میں کان کنوں کے لیے بی آر ایس پی کے تعاون سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے کیا کیمپ کو ماہر معالجین کی خدمات حاصل تھیں کیمپ میں 370 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، ملیریا کی تشخیص کیلئے 60 مریضوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا گیا 4 پازیٹیو کیسز سامنے آئے جبکہ 85 مریضوں میں ہیپاٹائیٹس بی کی تشخیص کی گئی اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔