کلی برنیمہ میں مرحوم ملک سفر خان علیزئی کے بی ایچ یو میں پی پی اےچ آئی کے تعاون سے نئے ایم سی ایچ سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ اور ڈی ایس ایم ،پی پی ایچ ائی کمیل علی نے کیا. اس موقع پر ایس او ایم سی ایچ سروسز محمد عثمان، قائمقام ڈی ایس وی ای پی آئی رحمت اللہ علیزئی، ایم ا ینڈ ای آفیسر پی پی ایچ ائی اختر محمد، معصوم خان خدرزئی، علاقے کے معتبرین علماء کرام اساتذہ کرام محکمہ صحت کے اہلکاورں نے بھی شرکت کی. اور ڈپٹی کمشنر لورالائی اور دیگر نے نئے ایم سی ایچ اور بی ایچ یو کا تفصیلی معائنہ کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی بلوچ ڈی ایس ایم کمیل علی، ایس او ایم سی ایچ محمد عثمان اور قائمقام ڈی ایس وی ای پی آئی رحمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی اور آر ایچ سی میختر کے درمیان واقع ایم سی ایچ سینٹر بنیادی اہمیت کے حامل ہیں اور اسکے فعالیت سے لورالائی بازار کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پر بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ عوام اور دوردراز علاقوں کے خواتین اور بچوں کا انکے دہلیز پر صحت کے سہولیات بہم پہنچ جائینگے اور زچہ اور بچہ کو انکے گھر پر ہی ہفتہ اور چوبیس گھنٹے انکے صحت کے سہولیات ملنے سے انکے اموات کو کم کیا جاسکتا ہے اور اسے ہم عوام کے تعاون سے مز ید فعال بنالیں علاقہ ایک صحت مند علاقہ بن سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں آر اےچ سی بنانے کی ضرورت ہے اور اسی طرح سکول بنانے کی بھی ضرورت ہے ہم اپنے استعداد کے مطابق اور صوبائی حکومت کے تعاون سے کلی برنیمہ کے صحت اور تعلیم کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کرئینگے اور اسی طرح ہیلتھ سے متعلقہ دیگر اداوروں کے بھی تعاون حاصل کرئینگے اور انکے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام علماء کرام کی تعاون بھی انتہائی ہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ سارے کام ایک ٹیم ورک کے تحت ممکن ہوسکتا ہے. ہم عوام کے خدمت کے لئے ہر وقت تےار ہیں ڈےوٹی دینا اور ڈیوٹی لینا میرے فرائض میں شامل ہے اس پر کوئی رعایت نہیں کیا جائے گا. کیونکہ عوام ملک اور قوم کا حفاظت انکی خدمت اور انکو صحت کے سہولیات پہنچانا ہمارے اور آپکے سب کے فرائض مں شامل ہے.